ہومانٹرنیشنلعلی لاریجانی و دیگر شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے،...

علی لاریجانی و دیگر شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے، ایران

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا دوٹوک اعلان کر دیا ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق لاریجانی کا خون ایرانی عزت اور قومی بیداری کی علامت بن چکا ہے اور صہیونی طاقتوں کیخلاف حوصلہ مزید بلند کر رہا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ شہید علی لاریجانی اور دیگر شہداء کی قربانی کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائیگا اور انکے خون کا حساب ضرور لیا جائیگا۔

اس بیان کیساتھ ہی ایران نے اسرائیل کیخلاف ایک اور بڑا وار کیا ہے جس کے بعد تل ابیب اور یروشلم سمیت کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے حملوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں بھی ڈرون کارروائیاں کی ہیں جبکہ بغداد میں ایئرپورٹ کے قریب امریکی سفارتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، ان حملوں نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پھیلنے کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید علی لاریجانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نمایاں اور قیمتی شخصیت تھے جنہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کیا۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آذربائیجان کے اپنے ہم منصب سے رابطہ کیا اور واضح کیا کہ دیگر ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈے ایران کے نزدیک جائز اہداف ہیں، ایران کی کارروائیاں صرف امریکی تنصیبات کیخلاف ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں