ہومتازہ ترینچین کے اعلیٰ سفارت کار کا مشرق وسطیٰ جنگ میں مزید جانی...

چین کے اعلیٰ سفارت کار کا مشرق وسطیٰ جنگ میں مزید جانی و مالی نقصانات سے بچنے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی نے بدھ کے روز مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران مزید جانی و مالی نقصان سے بچنے پر زور دیا ہے اور جنگ بندی کے لئے ثالثی کی کوششوں کے متعلق چین کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے چین کے لئے خصوصی ایلچی خلدون خلیفہ المبارک کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں