ہومتازہ ترینچین صدر ٹرمپ کے دورے کے متعلق امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار...

چین صدر ٹرمپ کے دورے کے متعلق امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے گا، ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ رابطے برقرار رکھے گا۔

ترجمان لین جیان نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

لین نے مزید کہا کہ سربراہان مملکت کی سفارت کاری چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں ناقابل متبادل تزویراتی رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں