ہومانٹرنیشنلایران نے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق ...

ایران نے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی

تہران (شِنہوا) ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ اس کے سیکرٹری علی لاریجانی ایک حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

ایران کی نیوز ایجنسی تسنیم نے بدھ کی صبح رپورٹ دی ہے کہ کونسل کے ایک بیان کے مطابق لاریجانی منگل کی صبح شہید ہوئے، ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی، کونسل کے سیکرٹریٹ کے سکیورٹی امور کے نائب علی رضا بیات اور کئی دیگر افراد بھی اس حملے میں شہید ہوئے۔

کونسل نے لاریجانی کی ایران کی ترقی میں طویل خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور بیرونی خطرات کے پیش نظر قومی اتحاد پر زور دیا۔

منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ایران پر جاری حملوں میں لاریجانی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے منگل کو تصدیق کی تھی کہ بسیج رضاکار فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہو گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں