بیجنگ (شِنہوا) چین کے کمیشن برائے قومی ترقی و اصلاحات (این ڈی آر سی) نے کہا ہے کہ چین نے پورے معاشرے میں بچوں کے لئے سازگار ترقی کو آگے بڑھانے کا ایک رہنما اصول جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد نابالغوں کے جائز حقوق ومفادات کا بہتر تحفظ کرنا اور ان کی صحت مندانہ و ہمہ جہت نشو و نما کو فروغ دینا ہے۔
رہنما اصول این ڈی آر سی اور ریاستی کونسل کے ماتحت بچوں اور خواتین کے متعلق قومی ورکنگ کمیٹی کے دفتر نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے، جو بچوں کے لئے سازگار آزمائشی شہری پروگرامز کے تجربات سے استفادہ کرتا ہے اور سماجی پالیسی،عوامی خدمات،حقوق کے تحفظ،نشوونما کے مواقع اور ترقیاتی ماحول جیسے مربوط اقدامات کے ذریعے بچوں کی دوستانہ ترقی کو مکمل پیمانے پر آگے بڑھانے پر زور دیتا ہے۔
رہنما اصول میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، بچوں کے لئے مفت رسائی اور ترجیحی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھنے کے علاوہ تعلیم، طبی سہولت، سفر، کھیل اور تفریح جیسے شعبوں میں عملی اقدامات متعارف کرانے پر زور دیا گیا ہے۔
رہنما اصول میں خاندانوں، تعلیم، معاشرے، انٹرنیٹ، حکومت اور عدلیہ کو شامل کرتے ہوئے بچوں کے حفاظتی اقدامات کومضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،تحفظ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے،خطرات سے بچاؤ اور ان کے تدارک کو مضبوط بنانے کا بھی کہا گیا ہے ۔


