ہومتازہ ترینچین کا نیا پانچ سالہ منصوبہ جدت پر مبنی معیاری ترقی ...

چین کا نیا پانچ سالہ منصوبہ جدت پر مبنی معیاری ترقی پر زور دیتا ہے، امریکی سکالر

بیجنگ (شِنہوا) یورپ میں مقیم ایک امریکی سکالر نے کہا ہے کہ چین جدت پر مبنی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بہت زیادہ زور دے رہا ہے، اس تبدیلی سے اگلے پانچ سال کے دوران چین کی معاشی سمت کو نئی شکل ملنے کی توقع ہے۔

بی آئی نارویجن بزنس سکول میں پروفیسر آف سٹرٹیجی کارل فے نے شِنہوا کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ چین کے سالانہ "دو اجلاسوں” اور حال ہی میں اپنائے گئے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے سے سامنے آنے والی پالیسی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ چین اختراع پر مضبوط توجہ مرکوز کرنے، ابھرتی ہوئی صنعتوں، ماحول دوست منتقلی، کھلے پن اور عوام پر مرکوز ترقی پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 2026 کے لئے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی نمو کا ہدف 4.5 سے 5 فیصد تک مقرر کیا ہے، جس کا مقصد نئے پانچ سالہ منصوبے کے لئے اچھا آغاز یقینی بنانا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے ٹھوس بنیاد قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمت بالکل واضح ہے کہ چین صرف ترقی حاصل کرنے پر ہی توجہ نہیں دے رہا بلکہ اس ترقی کے معیار پر بھی بہت زور دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘نئی معیاری پیداواری قوتوں‘‘ پر زور دینا چین کی ترقیاتی ترجیحات کو سمجھنے کے لئے ایک اہم زاویہ فراہم کرتا ہے۔ ان کے نکتہ نظر کے مطابق یہ تصور پیداوار کو بڑھانے، صنعتوں کی ترقی اور نئے ترقیاتی محرکات کو مضبوط بنانے کے لئے سائنسی اور تکنیکی اختراع کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ چین اختراع کے ذریعے مسابقت کو مضبوط کرنے اور کلیدی ٹیکنالوجیز کو مزید ترقی دینے کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ سالوں میں چین نے جدید پیداوار اور تکنیکی جدت میں نمایاں قوتیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صنعتوں کی ترقی نہ صرف نئے ترقیاتی محرکات کو فروغ دے گی بلکہ صنعتی اور سپلائی چینز کی لچک کو بھی مضبوط کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں