سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کمپنی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 66 کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیئے۔
ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی نے ریگولیٹری کمپلائنس کی خلاف ورزیوں پر 41 سرکاری کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا۔
حکام نے بتایا کہ 33 کمپنیوں نے سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع نہیں کروائے جبکہ 26 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع نہیں کروائے۔
حکام کے مطابق 7 کمپنیوں نے سالانہ جنرل اجلاس منعقد نہیں کئے جبکہ 4 سرکاری کمپنیاں بغیر سی ای او کے کام کر رہی ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق اسٹیٹ لائف نے دسمبر 2024ء کو ختم ہونیوالے سال کے مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
ایس ای سی پی کے مطابق شوکاز نوٹسز پر قانونی کارروائی کے بعد جرمانے عائد کئے جائیں گے جبکہ ریگولیٹری کمپلائنس نہ کرنے والی سرکاری کمپنیوں کے نام ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق 48 سرکاری کمپنیوں کے بورڈز پر خواتین کی نمائندگی موجود نہیں جس پر ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے بورڈ پر خواتین ڈائریکٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ترجمان کے مطابق قائم خصوصی ونگ سرکاری کمپنیوں میں کمپلائنس کی نگرانی، ریگولیٹری کمپلائنس بہتر بنانے کیلئے رہنمائی و معاونت فراہم کرے گا۔


