ہومانٹرنیشنلآپ امریکا و اسرائیل کیساتھ ہیں یا ایران کیساتھ؟، ایران کا مسلم...

آپ امریکا و اسرائیل کیساتھ ہیں یا ایران کیساتھ؟، ایران کا مسلم ممالک کو خط

ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں سوال کیا ہے کہ آپ امریکا اور اسرائیل کیساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کیساتھ ؟۔

چھ نکاتی خط میں انکا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کے دوران امریکی اور صیہونی حملے کا سامنا کرنا پڑا جس کا مقصد ایران کو توڑنا تھا، اس حملے میں سپریم کمانڈر، کئی عام شہری اور فوجی کمانڈر شہید ہوئے ہیں۔

چند نادر مواقع کے علاوہ کوئی اسلامی ملک ایرانی عوام کیساتھ کھڑا نہیں ہوا، اسکے باوجود ایرانی عوام نے اپنے مضبوط ارادے کیساتھ دشمن پر قابو پالیا اور آج دشمن اس سٹریٹجک بحران سے نکلنے کے قابل نہیں ہے، ایران بڑے اور چھوٹے شیطان یعنی امریکا اور اسرائیل کیخلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے لیکن کیا کچھ اسلامی حکومتوں کا رویہ اس بات کیخلاف نہیں ہے جو نبی نے فرمایا کہ جو شخص مسلمان سے مدد کی پکار سنتا ہے اور جواب نہ دے، وہ مسلمان نہیں ایسا اسلام کیسا ہے؟۔

ایرانی سکیورٹی چیف کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے اس سے بھی آگے جا کر کہا کہ ایران اب انکا دشمن ہے کیونکہ اس نے انکی سرزمین پر موجود امریکی اڈوں اور امریکا و اسرائیل کے مفادات کو نشانہ بنایا، کیا ایران سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بے بس بیٹھا رہے جبکہ آپکے ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو استعمال کر کے اس پر حملے کئے جائیں؟، یہ محض بے بنیاد بہانے ہیں، آپ امریکا اور اسرائیل کیساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کیساتھ؟۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے مستقبل کے بارے میں غور کریں، آپ جانتے ہیں کہ امریکا آپ کیساتھ وفادار نہیں اور اسرائیل آپکا دشمن ہے، ایک لمحے کیلئے رکیں اور اپنے بارے میں اور خطے کے مستقبل کے بارے میں سوچیں، ایران آپکا خیرخواہ ہے اور آپ پر غلبے کا ارادہ نہیں رکھتا، اگر امت مسلمہ ایک مضبوط اتحاد قائم کر لے تو یہ تمام ممالک کیلئے سلامتی، ترقی اور آزادی کو یقینی بناسکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں