ہومپاکستانفضائی حملے، کابل و ننگر ہار میں دہشت گردی کی سرپرستی میں...

فضائی حملے، کابل و ننگر ہار میں دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث فوجی تنصیبات تباہ کردیں، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 16مارچ کی شب آپریشن غضب للحق کے تحت دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث کابل و ننگر ہار میں فوجی تنصیبات کو فضائی حملوں میں کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں عطاء تارڑ نے بتایا کہ کابل میں 2مقامات پر موجود تکنیکی معاونت کے ڈھانچے اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا، حملوں کے بعد ہونیوالے دھماکے واضح طور پر بڑے اسلحہ گوداموں کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک فوج نے ننگر ہار میں بھی دہشت گردی کی سرپرستی کرنیوالی 4فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان تنصیبات کیساتھ منسلک لاجسٹکس، اسلحہ اور تکنیکی ڈھانچہ تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو مختلف دہشت گرد گروہوں کی معاونت کیلئے استعمال ہو رہی تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ طالبان حکومت کا پراپیگنڈا گمراہ کن ہے، حقیقت دنیا اور افغان عوام سے پوشیدہ نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مقاصد کے حصول تک آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں