ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں لڑکیوں کے سکول پر حملہ کرکے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے دلخراش بات ہے کہ بچوں سے بھرے کلاس رومز قتل گاہ بن گئے ہیں، اگر سکول کی معلومات نہیں تھیں تو یہ بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے، سکول حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران کے شجرہ طیبہ ایلیمینٹری سکول پر امریکا نے ٹوما ہاک میزائل سے حملہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 150سے زائد بچوں اور بچیوں سمیت 175افراد شہید ہوئے تھے۔


