پاکستان کے مسٹری سپنر ابرار احمد کی دی ہنڈریڈ فرنچائز سن رائزرز لیڈز میں شمولیت پر بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر بھی تلملا اٹھے ہیں۔
سنیل گواسکر نے سن رائزرز گروپ کی بھارتی مالکن کاویا مران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ بھارتی فرنچائز کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی کو خریدنے سے ملنے والی رقم بالآخر ٹیکس کے ذریعے پاکستان حکومت تک جاتی ہے جسے وہ متنازع طور پر بھارتی شہریوں کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ نے واضح کیا ہے کہ دی ہنڈریڈ انکے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا اسلئے وہ اس فیصلے پر مداخلت نہیں کر سکتے۔


