ہومتازہ ترینپی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے ٹکٹس نجی کورئیر کی ویب سائٹ سے بک کرائے جاسکیں گے، سستا ترین ٹکٹ 250 سے 400روپے میں دستیاب ہوگا، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔

فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے مختلف شہروں کے سنٹرز پر دستیاب ہونگے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب آٹھ ٹیمیں چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گی، پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں