ایران میں پاکستانی سفیر مدثر علی ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کیلئے مکمل سہولت فراہم کرنے پر حکومت ایران کا شکرگزار ہوں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایران نے مشکل حالات میں پاکستان کی ایران کیساتھ تجارت میں مکمل سہولت فراہم کی، ایران کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت کیلئے بھی مکمل سہورلت فراہم کی گئی۔
مدثر علی ٹیپو نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی سرحدیں معمول کے مطابق فعال اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، سرحدی مقامات پر گرین چینلز فعال ہیں جو دونوں جانب اشیا کی تیز تر ترسیل میں مدد دے رہے ہیں۔
پاکستان سفیر کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ تجارت میں ہر ممکن سہولت کیلئے پاکستان اور ایران میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے مسلسل رابطے میں ہے۔


