ہومانٹرنیشنلافغانستان کو دیرپا استحکام، ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کے لئے مشترکہ...

افغانستان کو دیرپا استحکام، ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کے لئے مشترکہ مدد فراہم کی جائے، چین

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری رابطے برقرار رکھیں، مشترکہ سمت میں کام کریں، ایک دوسرے کے تحفظات کو بتدریج حل کریں اور افغانستان کو دیرپا استحکام، ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کےلئے مدد فراہم کی جائے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ معاونتی مشن (یو این اے ایم اے) کے مینڈیٹ میں توسیع کے حوالے سے سلامتی کونسل کی مسودہ قرار داد پر ووٹ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے کہا کہ چین یو این اے ایم اے کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے اور اپنے مینڈیٹ کو بہتر طور پر پورا کرنے میں اس کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرار داد کو تیار اور پیش کرنے والے ملک کے طور پر چین اس کی حمایت اور تعاون کرنے پر سلامتی کونسل کے ارکان کا شکریہ ادا کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد یو این اے ایم اے کے کام کی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ انہوں نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے دفاتر میں خواتین عملے کے داخلے پر عائد پابندی کو جلد ازجلد ختم کرے اور اقوام متحدہ کے اداروں کو ضروری سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ افغانستان میں اپنے فرائض سر انجام دےسکیں۔

فو نے متعلقہ ممالک سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثے غیر منجمد کر کے واپس کریں اور اس بات کا اظہار کیا کہ یو این اے ایم اے اس حوالے سے مزید موثر کردار ادا کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں