ہومتازہ ترینچین سرحد پار تجارت میں سہولت کے لئے 2026 کے دوران آزمائشی...

چین سرحد پار تجارت میں سہولت کے لئے 2026 کے دوران آزمائشی شہروں کی تعداد بڑھائے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) نے کہا ہے کہ چین سرحد پار تجارت میں سہولت کے لئے 2026 کے دوران اپنے آزمائشی شہروں کی تعداد بڑھا کر 45 کرے گا۔ 2025 میں ایسے شہروں کی تعداد 25 تھی۔

6 ماہ پر محیط یہ مہم جے اے سی اور 23 دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر شروع کی ہے۔

جی اے سی کی سربراہ سن می جون نے عملدرآمدی اجلاس میں اعلان کیا کہ 20 نئے شہروں کو اس آزمائشی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن میں ہوہوت، چھانگ چھون، سوژو، جن ہوا، چھوان ژو، نان چھانگ، یان تائی، ووہان، چھانگ شا، ژوہائی، نان ننگ،کونمنگ اور شی آن بھی شامل ہیں۔

اس مہم کے دوران نئے اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد اشیاء کی تجارت میں بہتری، خدمات کی تجارت میں توسیع اور ڈیجیٹل و ماحول دوست تجارت کو فروغ دینا ہے۔

ان اقدامات میں کسٹمز کلیئرنس نگرانی میں جدت لانا، غیر ملکی تجارت کی نئی اقسام کے لئے خدمات کو بہتر بنانا، سرحد پار لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانا، جدید بندرگاہوں کی تعمیر، بین الاقوامی معیارات کےساتھ ہم آہنگی بڑھانا اور کاروباری اداروں کو بہتر مدد فراہم کرنا شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں