ہومتازہ ترینچین کا ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی انسانی امداد فراہم...

چین کا ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کو درپیش انسانی مشکلات میں کمی کے لئے چین نے ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان لین جیان نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جاری تنازع نے ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے عوام کے لئے شدید انسانی بحران پیدا کیا ہے۔ چین متعلقہ ممالک کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور ہمارے دل ان کے ساتھ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین امن کو فروغ دینے، جنگ بندی کرانے، علاقائی امن واستحکام کی جلد بحالی کو آسان بنانے اور انسانی بحران کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں