چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر داندونگ کو عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے ملانے والی بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس جمعرات کے روز شروع ہو گئی۔
پانچ مسافر بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین سرحدی شہر داندونگ سے بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق صبح 10 بجے روانہ ہوئی اور شیڈول کے مطابق اس نے شام 6 بج کر 7 منٹ پر پیانگ یانگ پہنچنا تھا۔
داندونگ ریلوے اسٹیشن کے بین الاقوامی روانگی ہال میں ٹرین کے اوقاتِ کار، الیکٹرانک اسکرینیں اور سروس کاؤنٹرز پر معلومات کورین اور چینی دونوں زبانوں میں فراہم کی گئیں۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): سونگ پینگ، سٹاف ممبر، داندونگ ایگزٹ انٹری فرنٹیئر انسپیکشن اسٹیشن
"ٹڑین سروس افتتاحی روز کسٹمز کلیئرنس کے عمل کو یقینی طور پر رواں رکھنے کے لئےداندونگ ایگزٹ اینڈ انٹری فرنٹیئر انسپیکشن اسٹیشن نے متعلقہ مقامی حکام کے ساتھ پیشگی رابطہ قائم کیا تاکہ معلومات کے تبادلے، بلا رکاوٹ کارروائی اور مؤثر اشتراک کو یقینی بنایا جا سکے۔”
یہ مسافر سروس دونوں سمتوں میں روزانہ چلائی جائے گی۔ پیانگ یانگ سے روانہ ہونے والی ٹرین مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 26 منٹ پر روانہ ہوگی اور بیجنگ وقت کے مطابق شام 4 بج کر 23 منٹ پر داندونگ پہنچے گی۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے بین الاقوامی شعبے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ ٹرین سروس سرحد پار سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے والا متحرک رابطہ بھی بنے گی۔
شین یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین :
داندونگ سے پیانگ یانگ تک بین الاقوامی مسافر ٹرین کا افتتاح ہو گیا
پانچ مسافر بوگیوں پر مشتمل ٹرین دونوں ممالک میں روزانہ دوطرفہ چلے گی
داندونگ سے روانگی صبح 10بجے، پیانگ یانگ میں آمد شام 6:07 بجے
پیانگ یانگ سے ٹرین صبح 10:26 بجے روانہ اور داندونگ شام 4:23 پہنچے گی
داندونگ اسٹیشن میں چینی اور کورین زبانوں میں مسافروں کی رہنمائی
کسٹمز کلیئرنس کو رواں رکھنے کے لئےمقامی حکام کا تعاون بھی شامل
ٹرین مسافروں کے لئے سرحدپار آمدو رفت کا اہم ذریعہ بن گئی
سروس دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنائے گی


