بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک بار پھر تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں تاکہ علاقائی عدم استحکام عالمی معیشت پر مزید منفی اثرات نہ ڈالے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران یہ بات اس وقت کہی جب ان سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے چین کے بارے میں امریکہ کے بیانات پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔


