بیجنگ (شِنہوا) سال 2025 کے اختتام پر چین کی بنیادی طبی بیمہ سکیم میں 1.33 ارب افراد شامل تھے جبکہ بیمہ کے دائرہ کار کی شرح 95 فیصد پر مستحکم رہی۔
چین کی قومی ہیلتھ کیئر سکیورٹی انتظامیہ (این ایچ ایس اے) کے اعداد وشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر اس سکیم میں اندراج کی شرح میں 40 لاکھ 60 ہزار افراد کا اضافہ ہوا۔
2025 میں بنیادی طبی بیمہ فنڈ، جس میں زچگی کا بیمہ بھی شامل ہے، کی آمدن تقریباً 35.9 کھرب یوآن (تقریباً 520 ارب امریکی ڈالر) رہی جبکہ اخراجات 3 کھرب یوآن ریکارڈ کئے گئے۔
2025 میں بیرونی معائنے کے 7.215 ارب مریضوں کے دورے اس سکیم میں شامل تھے، یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.51 فیصد زیادہ ہے۔ ہسپتال میں داخل ہو کر علاج کروانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 27 کروڑ 80 لاکھ رہی، یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں3.40 فیصد کم ہے۔
این ایچ ایس اے نے بتایا کہ چین کے طبی بیمہ نظام نے 2025 میں بچوں کی پیدائش کے اخراجات میں کمی لانے میں مدد فراہم کرنا جاری رکھی۔ 2025 میں 26 کروڑ افراد زچگی بیمہ کے تحت شامل تھے، یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 66 لاکھ 60 ہزار زیادہ ہے۔
ادارے کے مطابق دیہی علاقوں میں کم آمدنی والے افراد اور غربت کی سطح سے باہر نکالے گئے لوگوں میں سے 99 فیصد سے زائد افراد اب چین میں طبی بیمہ کے تحت آ چکے ہیں۔


