ہومانٹرنیشنلسنگاپور میں چینی مین لینڈ کے سیاحوں کی آمد میں فروری کے...

سنگاپور میں چینی مین لینڈ کے سیاحوں کی آمد میں فروری کے دوران 61 فیصد اضافہ

سنگاپور (شِنہوا) سنگاپور کے سیاحتی بورڈ نے کہا ہے کہ فروری میں چینی مین لینڈ سے 4 لاکھ 32 ہزار 330سیاحوں نے سنگاپور کا دورہ کیا۔ یہ شرح 2025 کی اسی مدت کے مقابلے میں 61.3 فیصد زیادہ ہے۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نئے چینی سال کی تعطیلات، جو اس سال 15 سے 23 فروری تک تھیں، نے سفری طلب میں اضافہ کیا۔

فروری میں چینی مین لینڈ سنگاپور میں سیاحوں کی آمد کا سب سے بڑا ذریعہ رہا، اس کے بعد انڈونیشیا اور ملائیشیا کا نمبر رہا، جہاں سے بالترتیب ایک لاکھ 67 ہزار 40 اور 90 ہزار 210 سیاح اس مدت کے دوران سنگاپور آئے۔

سنگاپور میں فروری کے دوران مجموعی طور 15 لاکھ سیاح آئے۔ یہ شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں