ہومتازہ ترین2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران چین میں شہری بے روزگاری...

2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران چین میں شہری بے روزگاری کی شرح 5.3 فیصد پر برقرار

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ملازمتوں کی منڈی عمومی طور پر مستحکم رہی ہے اور 2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران شہروں میں بے روزگاری کی شرح 5.3 فیصد پر برقرار رہی۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق صرف فروری میں شہری بے روزگاری کی شرح 5.3 فیصد رہی جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ تھی ۔

این بی ایس کی ترجمان فو لنگ ہوئی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بہار کے تہوار کی چھٹیوں کی وجہ سے جنوری اور فروری میں شرح دسمبر 2025 کے مقابلے میں زیادہ تھی جبکہ دو ماہ کی اوسط شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر تبدیل شدہ رہی جو ملازمتوں کے استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔

فو نے کہا کہ اہم اقتصادی اعداد و شمار پہلے دو ماہ میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں جو رواں سال قومی معیشت کے لئے مثبت آغاز کی علامت ہے۔

چین نے 2026 کے دوران شہروں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس سال کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ نئی شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں