ہومپاکستاناسلام کو انتہا پسند خیالات سے منسوب کرنا صریحا ًلاعلمی ہے، وزیراعظم

اسلام کو انتہا پسند خیالات سے منسوب کرنا صریحا ًلاعلمی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دین اسلام تمام نوع انسانی کیلئے امن و آشتی کا پیغام ہے، اسلام کو انتہا پسند خیالات سے منسوب کرنا صریحا ًلاعلمی ہے۔

اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن دین اسلام اور مسلمانوں کیخلاف تعصب کی مذمت میں عالمی آواز ہے، آج کا دن مسلمانوں کو مذہبی تعصب اور متشدد واقعات کیخلاف تخفظ فراہم کرنے کا عالمی احساس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا معاشرتی عدم برداشت، بنیادی مذہبی آزادی اور باہمی اتحاد و رواداری جیسی اقدار کو کمزور کرنے کا باعث ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہذب معاشرے عقائد کی بنیاد پر انسانی حقوق میں تفریق نہیں کرتے بلکہ باہمی احترام و ایثار پر قائم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامو فوبیا پر مبنی تمام طرزعمل اسکی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے، اسلامی تعلیمات کے عین مطابق اور بین الاقوامی قوانین کی نظر میں تمام انسان مساوی حقوق رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں اسلامو فوبیا کیخلاف آواز بلند کی ہے، آئندہ بھی پاکستان اقوام عالم کے درمیان مذہبی رواداری کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں