ہومپاکستانآپریشن غضب للحق، پاک افواج کی افغان طالبان کیخلاف موثر فضائی کارروائی

آپریشن غضب للحق، پاک افواج کی افغان طالبان کیخلاف موثر فضائی کارروائی

پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کیخلاف موثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں ان کے تکنیکی تعاون کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں افغان طالبان کا تکنیکی حمایت کا بنیادی ڈھانچے اور آلات کو ذخیرہ کرنے کی سرنگ کو موثر انداز میں تباہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ سٹوریج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد استعمال کرتے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں