ہومپاکستاندنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت و تعصب خاتمے کی ضرورت، صدر...

دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت و تعصب خاتمے کی ضرورت، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اسلام امن، ہمدردی اور انصاف کا دین ہے، اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی کی عکاسی ہے، عالمی برادری نفرت انگیز جرائم کیخلاف قانونی تحفظ مضبوط بنائے، اظہار رائے کی آزادی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہئے، مذہبی تنوع کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔

انکا کہنا تھا کرائسٹ چرچ سانحہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا واقعہ تھا، پاکستان اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی فورمز پر مسلسل آواز اٹھاتا رہا ہے، بیرون ملک پاکستانی، معاشروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مسلمانوں کیخلاف تعصب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کو متاثر کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آزاد نیشنل کمیشن قائم کیا جا رہا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ عالمی برادری تعصب کے خاتمے اور مکالمے کے فروغ کیلئے ملکر کام کرے، مذہبی عقائد کا احترام اور مساوی قانونی تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں