پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ مزنا وقاص نے کہا ہے کہ میں نے اکثر خواتین کو دیکھا ہے جو اپنی عمر چھپانے کیلئے شناختی کارڈ دکھاتے وقت ہچکچاتی ہیں جبکہ بعض لڑکیاں تو عمر کم ظاہر کرنے کیلئے دو شناختی کارڈ تک بنوا لیتی ہیں لیکن میں اپنی عمر نہیں چھپاتی اور ہمیشہ سچ بتاتی ہوں۔
انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبانوں سے اپنی عمر کا اندازہ لگانے کو کہا لیکن جب انکا اندازہ غلط نکلا تو مزنا وقاص نے بتایا کہ میری عمر 43 سال ہے، میں 1983 میں پیدا ہوئی تھی، خواتین کو اپنی عمر چھپانے کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم مزنا وقاص کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔
بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ 43 سال سے زیادہ عمر کی لگتی ہیں اور انہوں نے اپنی اصل عمر چھپائی ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا یہ کم از کم 45یا اس سے زیادہ کی ہونگی، ہر کوئی چند سال کم ہی بتاتا ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ شاید ٹائپنگ کی غلطی ہے مجھے لگتا ہے انکی عمر 53 ہوگی، کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ 50کے قریب لگتی ہیں۔
دوسری جانب کئی مداحوں نے مزنا وقاص کی سچائی اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خاتون کو اپنی عمر بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہئے۔


