پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 4 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 16مارچ کو بروز اتوار لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہو گی، دوسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو بروز سوموار کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق تیسری عید سپیشل ٹرین بھی 17 مارچ کو بروز سوموار کو کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی عید سپیشل ٹرین 18مارچ کو کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔


