ہومپاکستانپنجاب، ازبکستان کا تجارت، سرمایہ کاری و برآمدی معاہدے کا فیصلہ

پنجاب، ازبکستان کا تجارت، سرمایہ کاری و برآمدی معاہدے کا فیصلہ

پنجاب اور ازبکستان نے خوراک و زراعت، گوشت، اودیات و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری و برآمدات کے فروغ کے معاہدے کی تیاری شروع کردی۔

ہفتے کو سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں پنجاب حکومت کے وزراء نے گورنر تاشقند ریجن زوئر طائیرووچ مرزاییف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافت و تاریخی ورثہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب اور تاشقند نے خوراک و زراعت، حیوانات، گوشت، اودیات اور ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات میں ثقافت، سیاحت اور تفریحی منصوبوں پر تعاون، مشترکہ ثقافتی پروگرامز کے انعقاد اور فنون لطیفہ کی ترقی کے امکانات کا جائزہ، پنجاب میں صنعت، تجارت، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے منصوبوں پر تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں