ہومانٹرٹینمنٹاہلیہ کی وفات کے بعد والدہ، بہنوں نے بیٹی کی پرورش میں...

اہلیہ کی وفات کے بعد والدہ، بہنوں نے بیٹی کی پرورش میں بہت ساتھ دیا، حسن جہانگیر

نامور پاکستانی گلوکار حسن جہانگیر نے کہا ہے کہ اہلیہ کی وفات کے بعد بیٹی کی پرورش خود کی، والدہ، بہنوں نے بہت ساتھ دیا۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حسن جہانگیر نے بتایا کہ میری صرف ایک ہی بیٹی ہے جو میرے لئے سب کچھ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبا 27سے 28سال قبل میری اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا، اس وقت بیٹی بہت چھوٹی تھی، اس کے بعد میں نے اپنی ساری توجہ بیٹی کی پرورش پر مرکوز کر دی اور دوبارہ شادی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ اب بیٹی شادی کے بعد سوئیڈن میں رہتی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے۔

حسن جہانگیر نے کہا کہ میری والدہ اور بہنوں نے بیٹی کی پرورش میں میرا بہت ساتھ دیا،اب بیٹی خود چاہتی ہیں کہ میں دوبارہ شادی کر لیں تاکہ اکیلا نہ رہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں