ہومپاکستانپاک فوج نے افغان طالبان کے ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے...

پاک فوج نے افغان طالبان کے ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا

پاک فوج نے 13 مارچ کو افغان طالبان کے ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔

ہفتے کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا، تباہ شدہ ڈرون کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شخص زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش ہے، عوام اور مسلح افواج افغانستان پر قابض کرائے کی دہشتگرد ملیشیا کی حقیقت جانتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے، افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا، افواج دہشتگردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑتی رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں