ہومتازہ ترینچین آئندہ پانچ سالوں کے دوران ماحول دوست ترقی کو فروغ دے...

چین آئندہ پانچ سالوں کے دوران ماحول دوست ترقی کو فروغ دے گا

بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی کوششوں کو فروغ دینے کے حصے کے طور پر آئندہ پانچ سالوں کے دوران ماحول دوست ترقی کو فروغ دے گا۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں ہونے والے ایک میڈیا ٹاک شو ، چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کے تازہ ترین پروگرام کے دوران چین کی ریاستی کونسل کے تحقیقی دفتر کے ایک عہدیدار لیو ری ہونگ نے کہا کہ معیار زندگی میں بہتری کی وجہ سے بہتر ماحول کی طلب بڑھ گئی ہے اور چین نے خوبصورت چین اقدام کے تحت ٹھوس پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیلے آسمان ،سر سبز زمین اور صاف پانی کے تحفظ کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی، اس کے ساتھ اہم خطوں،صنعتوں اور اہداف میں آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانےکے لئے پیشرفت کی جائے گی۔

لیو نے کہا کہ چین ہوا،شمسی، آبی اور جوہری توانائی کے حصے میں بتدریج اضافہ کرے گا اور صاف توانائی کے متعدد مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں