ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرنے پر انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز سن رائزرز لیڈز کی مالکن تنقید کی زد میں آگئی ہیں جبکہ ٹیم کا ایکس اکائونٹ بھی معطل ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے دی ہنڈرڈ میں اپنی ٹیم سن رائزرز لیڈز کیلئے ابرار احمد کو ایک لاکھ 90ہزار پائونڈ میں خریدا تھا جس کے بعد بھارت میں اس فیصلے پر کئی صارفین نے سخت ردعمل دیا اور فرنچائز کی مالک کاویا مران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس فیصلے پر تنقید کرنیوالوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی کو شامل کرنا موجودہ قومی جذبات کے برعکس اقدام ہے۔ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث تاحال جاری ہے،بھارتی صارفین کی جانب سے سن رائزرز حیدرآباد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


