ہومتازہ ترینفیفا ورلڈکپ، ایرانی ٹیم امریکا آئی تو انکی زندگی کو خطرہ لاحق...

فیفا ورلڈکپ، ایرانی ٹیم امریکا آئی تو انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی فٹبال ٹیم کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹیم فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکا آئی تو انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگا، ٹرمپ نے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈکپ 2026 سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انکی اپنی جان اور سلامتی کیلئے بہتر ہو سکتا ہے۔

فیفا ورلڈکپ رواں سال 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر کھیلا جائیگا، ایران کی ٹیم نے ایشیائی کوالیفائنگ مرحلے میں گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے مسلسل چوتھی بار ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں پیدا ہونیوالی سیاسی صورتحال کے باعث ایران کی شرکت غیر یقینی بن گئی ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ورلڈ کپ میں شرکت مشکل دکھائی دیتی ہے۔

ایرانی وزیر کھیل نے بھی ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ حالیہ حملوں اور کشیدگی کے بعد ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ممکن نہیں رہا۔

دوسری جانب فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اس سے قبل کہا تھا کہ انہیں امریکی صدر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایرانی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں خوش آمدید کہا جائیگا کیونکہ فٹبال دنیا کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں