بیجنگ (شِنہوا) چین میں 40 دنوں پر محیط بہار تہوار کے سفری رش کے دوران بین العلاقائی سفری دوروں کی مجموعی تعداد ریکارڈ 9.4 ارب تک رہنے کا تخمینہ ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق سڑک کے ذریعے سفر تقریباً 8.74 ارب دوروں کے ساتھ بدستور نقل و حمل کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ رہا۔ ریلوے کے ذریعے 5 کروڑ 38 لاکھ سفری دورے ہوئے جبکہ فضائی راستوں کے ذریعے 9 کروڑ 43 لاکھ 90 ہزار سفری دورے ریکارڈ کئے گئے اور آبی راستوں کے ذریعے 3 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار سفری دورے ہوئے۔
یہ سفری رش، جسے اکثر دنیا کا سب سے بڑا سالانہ انسانی نقل و حمل قرار دیا جاتا ہے، چین میں لوگوں کی وسیع نقل و حرکت اور متحرک معاشی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ بہار کا تہوار، جو خاندانی ملاپ کا روایتی موقع ہوتا ہے، اس سال 17 فروری کو منایا گیا۔


