ہومپاکستانپی ٹی اے نے موبائل پیکیجز کی ماہانہ قیمتوں میں اضافے پر...

پی ٹی اے نے موبائل پیکیجز کی ماہانہ قیمتوں میں اضافے پر پابندی عائد کردی

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو ماہانہ بنیادوں پر موبائل پیکیجز کی قیمتیں بڑھانے سے روک دیا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل پیکیجز کی قیمتوں میں اضافہ اب صرف سہ ماہی بنیادوں پر ہی کیا جا سکے گا اس حوالے سے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صارفین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے نے موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025ء نافذ کر دیئے ہیں۔

حکام کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں نئے پیکیجز کے اجرا سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری کی پابند ہیں، کمپنیوں کو موجودہ نرخوں میں اضافے سے قبل بھی پی ٹی اے نے منظوری لینا ضروری ہے۔

پی ٹی اے حکام نے واضح کیا کہ صارفین کے تحفظ کیساتھ ٹیلی کام مارکیٹ کے استحکام پر بھی نظر رکھی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق فائیو جی کی لانچنگ کے بعد اوسط ریونیو فی صارف مزید بہتر ہوگا، سپیکٹرم کی نیلامی سے ملک میں کوریج، نیٹ ورک کارکردگی اور ڈیٹا اسپیڈ میں واضح بہتری متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں