ہومپاکستانلکی مروت، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 7...

لکی مروت، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

لکی مروت کے علاقے بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور 6 شہید اہلکاروں کی نعشوں اور ایک زخمی اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا۔

واقعے کے فورا بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق شہدا میں ایس ایچ او شادی خیل صدر اعظم، سپاہی شاہ بہرام، شاہ خالد، حاجی محمد، گل زادہ، سخی زادہ اور کانسٹیبل انصاف الدین شامل ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں