ہومتازہ ترینچین نے پہلا بڑے پیمانے کا مربوط فریکچرنگ جہاز متعارف کرا دیا

چین نے پہلا بڑے پیمانے کا مربوط فریکچرنگ جہاز متعارف کرا دیا

چین کی قومی آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی) نے منگل کے روز ہائی یانگ شی یو 696 وصول کر لیا ہے جو ملک کا پہلا مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ بڑے پیمانے کا مربوط فریکچرنگ جہاز ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ژوشان میں پہنچائے گئے اس جہاز کی لمبائی 99.8 میٹر اور چوڑائی 22 میٹر ہے۔ اسے چین کی آف شور انجینئرنگ صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

توقع ہے کہ ہائی یانگ شی یو 696 کو بوہائی سمندر اور دیگر دور دراز پانیوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ قومی توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنایا جا سکے اور آف شور وسائل کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): شو جے، جنرل منیجر، انجینئرنگ ٹیکنالوجی آپریشن سینٹر، سی این او او سی تیانجن برانچ

"ہائی یانگ شی یو 696 ہر منٹ میں 12 مکعب میٹر فرکچرنگ فلوئڈ پمپ کر سکتا ہے جو صرف دو سیکنڈ میں ایک عام گھریلو باتھ ٹب بھرنے کے لئے کافی ہے۔ یہ صلاحیت عملی کارکردگی کو تقریباً 40 فیصد بڑھا دیتی ہے اور پہلے ناقابل رسائی تیل و گیس کے ذخائر کو مؤثر ترقی کے لئے قابل استعمال ہدف میں تبدیل کر دیتی ہے۔ اس جہاز کی کمیشننگ چین میں آف شور کم نفوذ والے تیل و گیس کے وسائل کی دریافت کو نمایاں طور پر تیز کرے گی۔”

چین کے شہر تیانجن سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین نے پہلی بار بڑے پیمانے کا فریکچرنگ جہاز تیار کر لیا

ہائی یانگ شی یو 696 کو نیشنل آف شور آئل کارپوریشن نے وصول کیا

جہاز 99.8 میٹر لمبا اور 22 میٹر چوڑا ہے

یہ جہاز صوبہ ژے جیانگ کے شہر ژوشان میں تیار کیا گیا

جہاز چین کی آف شور انجینئرنگ میں ایک تاریخی پیش رفت ہے

ہائی یانگ شی یو 696 کو بوہائی سمندر اور دور دراز پانیوں میں تعینات کیا جائے گا

جہاز قومی توانائی کی حفاظت اور آف شور وسائل کی ترقی کو فروغ دے گا

یہ جہاز ہر منٹ 12 کیوبک میٹر فریکچرنگ فلوئڈ پمپ کر سکتا ہے

جہاز کی کارکردگی توانائی کے وسائل کی ترقی میں مددگار ثابت ہو گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں