مشرق وسطی کشیدگی کے باعث متاثرہ فلائٹ آپریشن مستحکم ہونے لگا۔
جمعہ کو 231 پروازیں آپریشنل جبکہ 72 منسوخ کردی گئیں۔
حکام کے مطابق کراچی سے دوحہ، بحرین اور کویت کی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 64 آپریٹ ہوں گی۔
لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17پروازیں منسوخ ہوئیں اور 55 آپریشنل ہیں۔
اسلام آباد سے مشرقِ وسطی کی 25پرواز منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 64کی آمد و روانگی متوقع ہے، پشاور ایئر پورٹ سے 14پروازیں منسوخ اور 8 آپریٹ ہوں گی۔
سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10اور ملتان سے 24 پروازیں آپریشنل ہیں اور 2 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کیلئے چاروں پروازیں آپریشنل ہیں۔
حکام کے مطابق 14دن میں پاکستان سے مشرقِ وسطی کی منسوخ پروازیں 1811سے تجاوز کر گئی ہیں۔


