ہومانٹرنیشنلمشرق وسطیٰ کشیدگی کے بعد پاکستان سمیت 4 ممالک میں41 لاکھ...

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے بعد پاکستان سمیت 4 ممالک میں41 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی شروع ہونے کے بعد سے افغانستان، ایران، لبنان اور پاکستان میں 41 لاکھ افراد اپنے ہی ملک کے اندر بے گھر ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ ایک لاکھ 17 ہزار افراد دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی امدادی اداروں کے مطابق مشرق وسطیٰ وہ خطہ ہے جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ حالیہ کشیدگی نے عام لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافے کے خدشات پیدا کر دیئے ہیں اور پہلے سے تباہ حال بنیادی شہری ڈھانچے کو بھی مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار کئی ممالک میں متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں حکام کی مدد کی خاطر اپنی کارروائیوں کو مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں