مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامئے کے مطابق شہباز شریف نے سمری منظوری کیلئے صدر آصف زرداری کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور بطور گورنر سندھ تعیناتی پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔


