ہومپاکستانآپریشن غضب للحق، پاک فوج کی ٹل سیکٹر میں کارروائی، افغان طالبان...

آپریشن غضب للحق، پاک فوج کی ٹل سیکٹر میں کارروائی، افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت ٹل سیکٹر میں کارروائی کے دوران افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ کردیں۔

ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، اس دوران افغان طالبان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

حکام کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے طاقتور اور فیصلہ کن جواب دیا جا رہا ہے، جوانوں نے دہشت گرد عناصر کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں