ہومپاکستاناسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، حالیہ حملوں پر اظہار...

اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، حالیہ حملوں پر اظہار یکجہتی، سفارتکاری کی بحالی پر زور

پاکستان نے خطے و دنیا میں کشیدگی میں کمی، امن کے فروغ و استحکام کیلئے ہونیوالی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطی و وسیع تر خطے میں تیزی سے بدلتی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کیلئے عمان کے تعمیری اور اصولی کردار کو سراہا اور حالیہ حملوں کے تناظر میں حکومت اور عوام کیساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحمل، فوری کشیدگی میں کمی، سفارت کاری کی جانب واپسی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے و دنیا میں کشیدگی میں کمی ،امن کے فروغ و استحکام کیلئے ہونے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں