آئی سی سی نے ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت دو ٹیم آفیشلز کو کرپشن الزامات پر معطل کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو ویسٹ انڈیز کی بم 10لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر معطل کیا گیا۔
آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ٹیم ٹائنٹز کے مالک چترنجن راتھوڑ، آفیشل ٹریوون گریفتھ نے رولز کی خلاف ورزی کی، میچ کے نتائج کو ناجائز طریقے سے متاثر کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر جیون سیرلز نیمیچ فکسنگ کی اور کرپشن کی پیشکش سے آگاہ نہیں کیا۔


