لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کی مشترکہ کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی نے انٹلیجنس اطلاع پر تختی خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس میں بکتر بند گاڑیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگ ردوں کے زیر استعمال 2موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی بنوں کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


