پشاور ہائیکورٹ نے حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے تحت ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری انتظامی حکم نامے کے مطابق پیر سے جمعرات تک عدالتی کارروائی ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔
اعلامئے کے مطابق ججز کے پیٹرول کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق انسٹیٹیوشن برانچ جمعہ اور ہفتہ کو محدود عملے کیساتھ کھلی رہے گی۔
اعلامئے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے تمام بینچز پر نیا ورکنگ شیڈول فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔


