ہومتازہ ترینپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، وزیر خزانہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر ہم بچت اور کفایت شعاری کر رہے ہیں مگر آنیوالے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانچ ریفائنری پلانٹس ہیں اور وہ پرانے ہیں، سعودی عرب کی جانب سے کروڈ آئل پاکستان کو دیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کو ریٹس پر رعایت دی گئی ہے، ہمارے تیل کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کو ڈیزل کا ریٹ 88 ڈالر فی بیرل اور 6مارچ کو 149ڈالر پر پہنچا جو کارگو 7لاکھ ڈالر ملتا تھا وہ کارگو اب 70لاکھ ڈالر کا ملتا ہے، ایل پی جی ایران سے آتی ہے اور پہلے سے زیادہ آ رہی ہے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کس کو فائدہ پہنچایا گیا؟ پاکستان میں غریب طبقہ 55 روپے اضافہ برداشت نہیں کر سکتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں