ہومتازہ ترین مصر میں چینی کمپنیاں رفاہ عامہ میں پیش پیش، ہزاروں مستحق خاندان...

 مصر میں چینی کمپنیاں رفاہ عامہ میں پیش پیش، ہزاروں مستحق خاندان مستفید

صر میں چینی چیمبر آف کامرس اور مصری فلاحی تنظیم اورمان ایسوسی ایشن نے پیر کے روز مشترکہ طور پر صوبہ جیزہ میں ایک امدادی تقریب منعقد کی تاکہ ضرورت مند مصری خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

مصر میں چینی سفارت خانے کے منسٹر اور ڈپٹی چیف مشن ژانگ یاقیانگ کے مطابق رواں برس کی مہم کے دوران 30 لاکھ مصری پاؤنڈ (تقریباً 56 ہزار 800 امریکی ڈالر) جمع کئے گئے تاکہ مقامی ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلاحی مہم کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں دسیوں ہزار گھرانوں کو مدد پہنچائی گئی ہے۔

ژانگ کے مطابق یہ خیراتی پروگرام چین اور مصر کے درمیان دوستی، رابطے اور تعاون کے فروغ کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

مصر میں چینی چیمبر آف کامرس کے صدر چانگ وی چائے نے کہا کہ چیمبر اس فلاحی مہم کا گزشتہ 12 برسوں سے مسلسل اہتمام کر رہا ہے۔ اس سے یہ بات بھی واضح ہو رہی ہے کہ چینی کمپنیاں نہ صرف مقامی برادریوں کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے پُرعزم ہیں بلکہ وہ مصری منڈی میں اپنی موجودگی کو بھی مضبوط بنا رہی ہیں۔

چانگ وی چائے نے کہا کہ مصر میں چینی کمپنیاں اپنی سماجی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عطیات میں چاول، آٹا اور پکانے کا تیل شامل ہے اس سے ضرورت مند خاندانوں کو اخراجات کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی اور چینی دوستوں کی طرف سے محبت اور ہمدردی کا پیغام پہنچے گا۔

اس موقع پر غیر سرکاری فلاحی تنظیم اورمان ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ممدوح شعبان نے مصر میں چینی چیمبر آف کامرس کے ساتھ جاری تعاون کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ چینی کمپنیوں کی سخاوت اور فیاضی کا فائدہ حقیقی معنوں میں ضرورت مند خاندانوں تک پہنچ جائے۔

ساؤنڈ بائٹ (عربی): ممدوح شعبان، ڈائریکٹر جنرل، اورمان ایسوسی ایشن

"ہم گزشتہ 12 برسوں سے چینی چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ عطیہ کیا گیا سامان کئی صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں دقہلیہ، غربیہ، شرقیہ، فیوم اور بنی سویف شامل ہیں۔”

قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں