ہومتازہ ترینچین نے بڑے پیمانے پر تیار ہونے والا اعلیٰ مضبوطی کا حامل...

چین نے بڑے پیمانے پر تیار ہونے والا اعلیٰ مضبوطی کا حامل کاربن فائبر متعارف کرا دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے مقامی طور پر تیار کردہ ایس وائی ٹی 80 نامی ٹی 1200 گریڈ کا اعلیٰ مضبوطی کا حامل کاربن فائبر متعارف کرا دیا جو ملک کی اعلیٰ کارکردگی والی کاربن فائبر ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

اس کے تیار کنندہ چائنہ نیشنل بلڈنگ میٹریل گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی این بی ایم) کے مطابق اس نئے مادے کی سالانہ پیداواری صلاحیت 100 ٹن کے درجے تک پہنچ چکی ہے، جس کے ساتھ چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جو اس معیار کے کاربن فائبر کو بڑے پیمانے پر تیار کر رہا ہے۔

سی این بی ایم کے چیئرمین ژو یو شیان کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ چین کے پاس اعلیٰ کارکردگی والے کاربن فائبر کے پورے صنعتی ذرائع پر مکمل اور خودمختار کنٹرول موجود ہے جس میں ٹیکنالوجی اور آلات سے لے کر لیبارٹری تحقیق کو صنعتی سطح پر پیداوار میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق ایس وائی ٹی 80 کاربن فائبر کو پیرس میں منعقدہ جے ای سی ورلڈ کمپوزٹ شو میں عالمی سطح پر بھی پیش کیا گیا۔

اس فائبر کا قطر انسانی بال کے قطر کے دسویں حصے سے بھی کم ہے، لیکن اس کی کھچاؤ برداشت کرنے کی طاقت عام سٹیل سے 10 گنا زیادہ ہے جبکہ اس کی کثافت سٹیل کے مقابلے میں صرف ایک چوتھائی ہے۔ یہ مادہ کئی شعبوں میں استعمال ہو سکتا ہے، جن میں تیز رفتار ریل، کمرشل خلائی صنعت، نئی توانائی، انسان نما روبوٹس، کم بلندی کی معیشت، طبی آلات اور کھیلوں کا سامان شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں