ہومانٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کوریا کی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی...

عوامی جمہوریہ کوریا کی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

پیانگ یانگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم امریکہ اور اسرائیل کے ان جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی سخت مذمت کرتے ہیں جو علاقائی امن و سلامتی کی بنیادوں کو تباہ کر رہے ہیں اور ایران پر غیر قانونی فوجی حملے بڑھا کر عالمی سطح پر عدم استحکام کو بڑھا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا ایران کے عوام کے حق اور اختیار کا احترام کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں