ہومانٹرٹینمنٹملائیکہ اروڑا صرف دوست، کسی قسم کا رومانوی تعلق نہیں، سورب بیدی

ملائیکہ اروڑا صرف دوست، کسی قسم کا رومانوی تعلق نہیں، سورب بیدی

بھارتی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی تعلقات کی خبروں پر سورب بیدی نے جواب دیدیا ہے، انہوں نے افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ دونوں کے درمیان محض دوستی کا رشتہ ہے۔

ریئلٹی شو اسپلٹس ولا 16سے شہرت حاصل کرنیوالے سورب بیدی کا نام اسوقت ملائیکہ اروڑا کیساتھ جوڑا جانے لگا جب دونوں کو مختلف تقریبات اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور تصاویر بھی سامنے آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سورب بیدی نے بتایا کہ انکی ملائیکہ اروڑا سے پہلی ملاقات ماڈلنگ کے دنوں میں ہوئی تھی، اداکارہ دلناز دارووالا اور وہبز مہتا نے انہیں ریمپ واک کا موقع دیا تھا جس کے بعد ان کیساتھ دوستی ہوگئی اور وہ اکثر پارٹیوں میں اکٹھے جانے لگے، انہی تقریبات میں ایک موقع پر انکی ملاقات ملائیکہ اروڑا سے ہوئی جو ان دونوں اداکارائوں کی قریبی دوست بھی ہیں اور یوں آہستہ آہستہ ان کے درمیان دوستی قائم ہوگئی، ان کے اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان کسی قسم کا رومانوی تعلق موجود نہیں، دونوں ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور اچھے دوست ہیں لیکن لوگوں نے دوستی کو مختلف انداز میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کسی خاتون کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے، وہ برسوں سے اپنے دوستوں کیساتھ پارٹیوں میں جاتے رہے ہیں اور پہلے بھی ملائیکہ اروڑا کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہے ہیں تاہم اسوقت وہ زیادہ معروف نہیں تھے اسلئے کسی نے اس پر توجہ نہیں دی لیکن اب جب وہ پہچانے جانے لگے ہیں تو ان تصاویر کو مختلف معنی دئیے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں