ہومانٹرٹینمنٹاپنی دوسری شادی کے حوالے سے افواہ پھیلانا چاہوں گا، افضل خان

اپنی دوسری شادی کے حوالے سے افواہ پھیلانا چاہوں گا، افضل خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں افضل خان نے دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے بارے میں یہ افواہ پھیلانا چاہیں گے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی رخصتی کے وقت پیش آنیوالے جذباتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس موقع پر واقعی رو پڑے تھے، وہ اسلئے رو رہے تھے کیونکہ انہیں اپنی زندگی کے سفر پر یقین نہیں آ رہا تھا، کئی لوگوں نے بعد میں کہا کہ وہ اس موقع پر بالکل امیتابھ بچن جیسے لگ رہے تھے لیکن درحقیقت وہ اپنی زندگی کی جدوجہد کو یاد کرکے جذباتی ہو گئے تھے۔

افضل خان نے بتایا کہ شادی سے پہلے گھر بنانے کیلئے وہ دن رات محنت کرتے رہے اور یہی جدوجہد اس لمحے میں انہیں یاد آ گئی تھی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بارے میں کونسی افواہ پھیلانا چاہیں گے تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ یہ خبر پھیلانا چاہیں گے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت موجود ہے، لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ دوسری شادی کی افواہ پھیلا کر لوگوں کا ردِعمل ضرور دیکھا جا سکتا ہے، تاہم کیمرے بند کر دئیے جائیں اور کسی کو یہ نہ بتایا جائے کہ انہوں نے واقعی دوبارہ شادی کر لی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں